ن لیگ مقبول ترین جماعت بن چکی ہے،شہباز شریف


لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے وزیر اعظم کے مشیر برائے سول ایوی ایشن سردار مہتاب عباسی سے ملاقات کی۔ جس میں باہمی دلچسپی کے امور، ترقیاتی منصوبوں اور ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سردار مہتاب خان عباسی نے این اے 154 کے ضمنی الیکشن میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی شاندار کامیابی پر وزیراعلیٰ شہبازشریف کو مبارکباد دی۔

سردار مہتاب خان عباسی کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ شہبازشریف نے صوبہ پنجاب کے عوام کی بے پناہ خدمت کی ہے۔ پنجاب کے عوام بھی شہبازشریف سے دل سے محبت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج ہر جگہ پنجاب کی ترقی کی مثالیں دی جا رہی ہیں۔

ملاقات کے دوران وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ لودھراں کا ضمنی الیکشن منفی سیاست کرنے والوں کے لئے نوشتہ دیوار ہے۔ عوام نے مسلم لیگ (ن) کی قیادت اورپالیسیوں پربھر پوراعتماد کا اظہار کیا ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ضمنی انتخابات میں ایک بار پھر امانت، دیانت، خدمت اورشفافیت کو فتح ملی ہے۔

وزیر اعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ دھرنوں کے ذریعے ملک کی ترقی میں رکاوٹیں کھڑی کرنے والوں کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ملک میں انتشار کی سیاست کی کوئی گنجائش نہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی سیاست کا محور عوام کی خدمت ہے۔ عوامی خدمت کی بدولت عوام نے ہر الیکشن میں سرخرو کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) مثبت سیاست کے باعث ملک کی مقبول ترین جماعت بن چکی ہے۔ دھرنا اورلاک ڈاؤن کی منفی سیاست اپنی موت آپ مر چکی ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ملک کی خوشحالی اورعوام کی ترقی کے مخالفین سیاسی طورپر تنہا ہوچکے ہیں۔


متعلقہ خبریں