الیکشن کمیشن کے دو اراکین کی تقرری کر دی گئی

فائل: فوٹو


اسلام آباد: حکومت نے الیکشن کمیشن کے دو اراکین کی تقرری کر دی۔

حکومت کی جانب سے سندھ اور بلوچستان سے اراکین کی تقرری کی گئی ہے جس کا وزارت پارلیمانی امور نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

بلوچستان سے منیر احمد کاکڑ الیکشن کمیشن کے رکن ہوں گے جبکہ سندھ سے خالد محمود صدیقی کی تقرری کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ حکومت کا حزب اختلاف سے اراکین کے ناموں پر اتفاق نہیں ہو رہا تھا جس کی وجہ سے الیکشن کمیشن میں دو اراکین کی تقرری مسئلہ بنی ہوئی تھی۔

26 جنوری اور سندھ اور بلوچستان کے دو اراکین ریٹائر ہو گئے تھے جس کے بعد حکومت کے لیے نئے اراکین کی تقرری ایک چیلنج بن گیا تھا کیونکہ حزب اختلاف اور حکومت کی جانب سے ناموں پر اتفاق نہیں ہو پا رہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں الیکشن کمیشن: سینیٹرز کے اثاثوں کی تفصیلات بھی جاری

الیکشن کمیشن کے دو اراکین کی ریٹائرمنٹ کی وجہ سے کمیشن کا کام متاثر ہو رہا تھا۔

قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر نے چیف الیکشن کمشنر اور 2 اراکین کی ریٹائرمنٹ سے قبل ہی نئی تقرریوں کے لیے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دے دی تھی تاہم اراکین کا انتخابات حکومت کے لیے ایک مسئلہ بن گیا تھا۔


متعلقہ خبریں