اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ حزب اختلاف کی ’آؤ آپس میں سیاست کریں‘ کی نئی قسط میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) اور مسلم لیگ نواز نے ایک بار پھر مولانا فضل الرحمان کے ساتھ ہاتھ کردیا۔
اپنے ٹوئٹر پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ اے پی سی شہباز شریف کی کمر درد اور بلاول کے تنظیمی دورے کی نذر ہوگئی۔
1
اپوزیشن کی “آؤ آپس میں سیاست کریں” کے نئے ایپیسوڈ میں پی پی پی اور ن لیگ نے ایک بار پھر مولانا کے ساتھ ہاتھ کردیا۔ اے پی سی شھباز شریف کی کمر درد اور بلاول کے تنظیمی دورے کی نذر ہوگئی ایک دوسرے سے سچ نہ بولنے والے قوم کے ساتھ کیسے سچ بول سکتے ہیں ؟— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) August 19, 2019
فردوس عاشق اعوان نے سوال اٹھایا کہ ایک دوسرے سے سچ نہ بولنے والے قوم کے ساتھ کیسے سچ بول سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں: حزب اختلاف کی اے پی سی
ان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کا ایجنڈا اور جبکہ ’پیسہ بچاؤ جماعتوں‘ کا ایجنڈا کچھ اور ہے۔
1/2
حضرت مولانا کا ایجنڈا اور جبکہ پیسہ بچاؤ پارٹیوں کا ایجنڈا کچھ اور ہے۔ مولانا صاحب کھوٹے سکے چلنے والے نہیں۔ ان کو چھوڑیں اور مظلوم کشمیریوں کے حق میں آواز بلند کریں۔— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) August 19, 2019
مولانا فضل الرحمان کو مخاطب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کھوٹے سکے چلنے والے نہیں، ان کو چھوڑیں اور مظلوم کشمیریوں کے حق میں آواز بلند کریں۔
خیال رہے کہ مولانا فضل الرحمان کی صدارت میں ہونے والی کل جماعتی کانفرنس میں شہباز شریف کمر درد کے باعث شریک نہیں ہوئے۔
ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب کے مطابق یوم جشن آزادی پر کمر میں چوٹ لگنے کی وجہ سے شہباز شریف کو ڈاکٹر نے مکمل آرام کی ہدایت کی ہے۔