اسلام آباد: بھارتی فلم عیاری کی نمائش پر پاکستان سنسر بورڈ کی طرف سے پابندی عائد کر دی گئی۔
نیرج پانڈے کی فلم عیاری میں بھارتی اداکار سدھارتھ ملہوترا اور منوج باجپائی جلوہ گر ہوں گے۔ نیرج پانڈے کی فلم بے بی اور نام شبانہ کو بھی پاکستان میں پابندی کا سامنا رہا ہے۔
پاکستان سنسر بورڈ نے فلم کے موضوع کو پابندی کی وجہ قرار دیا ہے۔
انڈین پروپیگنڈہ کے زیراثر عیاری کو کشمیر سرحد پر موجود بھارت کے بی ایس ایف کیمپ میں فلمایا گیا ہے۔ جس میں قابض انڈین فوج کے ایک میجر کو مرکزی کردار دکھایا گیا ہے۔
بالی وڈ کے ڈسٹری بیوٹر ستیش آنند نے فلم پر پاکستان میں پابندی کی تصدیق کی ہے۔
فلم کی کہانی بھارتی فوج کے میجر جے بخشی کے گرد گھومتی ہے۔ جے بخشی اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران زندگی کے نشیب و فراض سے گزرتا ہے۔
سدھارتھ ملہوترا کی عیاری 16 فروری کو ریلیز ہوئی تھی۔ فلم کوپابندی کے باعث پاکستان میں نمائش کے لیے نہیں پیش کیا جائے گا۔
اس سے قبل اکشے کمار کی پیڈ مین کو بھی متنازع موضوع کی وجہ سے پاکستان میں پابندی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
فلم ساز نیرج پانڈے کے لئے یہ تیسری بار ہے کہ ان کی فلم عیاری پاکستان میں منظوری لینے میں ناکام ہوئی ہے۔ اس سے پہلے بھی ان کی سابق فلمیں بے بی اور نام شبانہ بھی پاکستان میں منظوری حاصل نہ کر پائی تھیں۔
منوج واجپائی، سدھارتھ ملہوترا، پوجا چوپڑا، نصیر الدین شاہ، انوپم کھیر، کمود مشرا،رکھل، پریت عادل حسین اور وکرم گوخیل نے اس فلم میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔