پاک فوج بلند چوٹیوں پر پھنسے زخمی کوہ پیماؤں کی مدد کو پہنچ گئی


گلگت: پاک فوج نے نگر کے علاقے مناپن میں چوٹی سر کرنے کی کوشش میں جاں بحق ہونے والے مقامی کوہ پیما کی میت اور تین زخمی افراد کو ریسکیو کر لیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق اس آپریشن میں پاک فوج کے دو ہیلی کاپٹرز نے مکمل کیا، زخمی کوہ پیماؤں کو سی ایم ایچ گلگت منتقل کر دیا گیا ہے۔

اس سے قبل اطلاعات موصول ہوئی تھیں کہ مقامی کوہ پیماؤں کی 4 رکنی ٹیم 6700 میٹر بلند میر شکار پیک سر کرنے گئی جہاں چوٹی سر کرنے کے دوران ایک کوہ پیما پاؤں پھسلنے سے گر کر جاں بحق ہو گیا جبکہ باقی تین افراد موسم کی خرابی کے باعث واپسی کے قابل نہ رہے۔

مقامی انتطامیہ نے ریسکیو 1122 کی ٹیمیں روانہ کر دی تھیں جو مسلسل 16 گھنٹے پیدل سفر کرنے کے بعد ان کوہ پیماؤں تک پہنچ گئیں، اس دوران پاک فوج  کے دو ہیلی کاپٹرز نے بھی ریسکیو مشن شروع کر دیا جو آج کامیابی سے مکمل کر لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : گلگت: مہم جوئی کے دوران ہسپانیہ کا کوہ پیما ہلاک


متعلقہ خبریں