گیمرز کے لئے جدید موبائل پیش کر دیا گیا

گیمرز کے لئے جدید موبائل پیش کر دیا گیا

گزشتہ دو سالوں میں بہترین تکنیکی خصوصیات کے حامل اینڈروئڈ گیمینگ اسمارٹ فونز کی مانگ میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

حال ہی میں چین کی اسمارٹ فونز بنانے والی کمپنی شاؤمی نے انتہائی طاقتور پروسیسر کا حامل ’’ دی بلیک شارک پرو 2 ‘‘ موبائل متعارف کرا دیا ہے۔

زیاومی موبائلز کے بینر تلے بننے والا سب برینڈ بلیک شارک پہلی مرتبہ 2018 میں مارکیٹ میں لایا گیا تھا اور اس سال کمپنی نے اپنا سیکنڈ جنریشن موبائل ’’بلیک شارک ٹو‘‘ متعارف کرایا۔

اس موبائل فون کا پروسیسر انتہائی طاقتور ہے جو گیمینگ کے دوران فون کی کارکردگی کو بہتر بناتا ہے۔

بلیک شارک ٹو میں 12 جی بی ریم رکھی گئی ہے جبکہ اسی موبائل کا ایک اور ورژن 8 جی بی ریم کے ساتھ مارکیٹ میں دستیاب ہے۔

فون کی خصوصیات پر مزید بات کریں تو یہ اسمارٹ فون ڈیوائس 6.39 انچ ایف ایچ ڈی پلس او ایل ای ڈی ڈسپلے اسکرین کا حامل ہے۔

اس میں 256 جی بی انٹرنل میمری رکھی گئی ہے جبکہ اس کی بیٹری 4000 ایم اے ایچ کے ساتھ تیز چارجنگ کی سہولت بھی دی گئی ہے۔

جدید گیمینگ موبائل میں اینڈروئڈ 9 پائی کا آپریٹنگ سسٹم انسٹال ہے جبکہ اس میں 48 میگا پکسل کیمرہ بھی موجودہ ہے۔

12 جی بی 256 جی بی ویریئنٹ دنیا بھر میں 580 ڈالر جبکہ پاکستان میں 92,507 روپے میں دستیاب ہو گا۔

 


متعلقہ خبریں