ن لیگ دو حصوں میں تقسیم ہوچکی ہے، شیخ رشید


خیرپور: وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مسلم لیگ نواز دو حصوں میں تقسیم ہوگئی ہے جس میں سے ایک مریم نواز جبکہ دوسرا شہباز شریف کا ہے۔

خیرپور اسٹیشن کے دورے کے موقع پر ان کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی حالت بھی خراب ہو چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اپنی سیاسی قبر خود کھود رہے ہیں، ان کے ساتھ کوئی پارٹی نہیں۔

سینیٹ چیئرمین کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سینٹ الیکشن میں سب بہتر ہو گا۔

دورے کے موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ریلوے پٹری کی سکھر ڈویژن میں حالت بہت خراب ہے اور قریب قریب قبریں کھودی جا رہی ہیں۔

اس موقع پر انہوں نے خیرپور اسٹیشن پر پاکستان ایکسپریس کے اسٹاپ کا بھی اعلان کیا اور کہا کہ ہم نے اتنی ٹرینیں چلائی ہیں کہ لوگ حیران ہو گئے ہیں۔

 


متعلقہ خبریں