رنگ گورا کرنے والی کریموں کیخلاف کارروائی کا اعلان


اسلام آباد: وزیر مملکت برائے ماحولیاتی تبدیلی زرتاج گل نے رنگ گورا کرنے والی سستی کریموں کے خلاف کارروائی کا اعلان کردیا۔

اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس کے دوران زرتاج گل کا کہنا ہے کہ کاسمیٹکس کی وہ کمپنیاں جو مرکری ڈال رہی ہیں وہ ہوشیار ہوجائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے رنگ پر خوشی ہے، 10 روپے کی رنگ سفید کرنے والی کریمیں نقصان دہ ہیں۔

دوسری جانب رنگ گورا کرنے والی کریموں کو محکمہ صحت نے بھی خطرناک ترین قرار دے دیا۔

چیف ڈرگ کنٹرولر نے خبردار کیا ہے کہ ایسی کریمیں کینسر کا باعث بنتی ہیں۔

صوبائی ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے تمام رنگ گورا کرنے والی کریموں کے نمونے جمع کرنے کا حکم دے دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ رنگ گورا کرنے والی کریموں میں دھات مرکری پائی جاتی ہے جو خطرناک اسکن کینسر کا سبب بنتی ہے۔

چیف ڈرگ کنٹرولر نے خطرناک دھات سے بنی کریموں کے استعمال کو فوری روکنے کی ہدایت کردی۔


متعلقہ خبریں