بوائے فرینڈ سے بدلہ، 60 ڈالر کے بل پر 5000 ڈالر ٹپ

بدلہ لینے کی خاطر 5 ہزار ڈالر کی ٹپ دے دی

امریکہ میں ایک خاتون نے اپنے بوائے فرینڈ سے پوچھے بغیر محض بدلہ لینے کی خاطر اس کے کریڈیٹ کارڈ کے ذریعے ویٹریس کو پانچ ہزار ڈالر کی ٹپ دے دی۔

امریکی میڈیا کے مطابق پولیس نے سیرینا ولفی نامی خاتون کو چوری کی دفعات کے تحت حراست میں لے کر کارروائی شروع کر دی ہے۔

اس ضمن میں ملزمہ نے پولیس کو بتایا کہ میں نے جہاز کے ٹکٹ کے پیسے مانگے تھے کیونکہ مجھے نیویارک جانا تھا تاہم میرے دوست نے مطلوبہ رقم نہیں دی اس لئے میں نے بدلہ لینے کے لئے یہ سب کچھ کیا۔

ملزمہ نے ابتداء میں تو جرم ماننے سے انکار کیا تاہم اس کے دوست نے دھوکہ دہی کے الزام میں پولیس میں درخواست دائر کر دی ۔

دوسری جانب ٹپ وصول کرنے والی ویٹریس نے کہا کہ اتنی بڑی ٹپ ملنے پر بہت حیرانی ہوئی کیوں کہ اس خاتون نے محض 60 ڈالر کا ہی کھانا کھایا تھا۔

اس بارے میں کوئی اطلاع نہیں دی گئی کہ ویٹرس سے وہ ٹپ واپس لے لی گئی ہے یا نہیں۔


متعلقہ خبریں