اسکاٹ لینڈ یارڈ ہیکرز کی گرفت میں آ گیا


دنیا کی ماہر پولیس فورس اسکاٹ لینڈ یارڈ کا نیوز سسٹم، ٹوئٹر اکاؤنٹ اور ای میل ہیک ہو گئے ہیں۔

اسکارٹ لنڈ یارڈ کے جس نظام سے اعلامیے اور خبریں جاری کی جاتی ہیں، وہاں سے اچانک نامعلوم افراد کو برے الفاظ لکھ کر بھیجے گئے۔

اسی نیوز سسٹم سے متعدد ای میلز بھی کوڈ ورڈز اور ٹیسٹ لکھ کر سینکڑوں افراد کو بھیجی گئیں۔

دوسری جانب برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق اسکارٹ لینڈ یارڈ کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بھی ہیکرز کے ہتھے چڑھ گیا ہے۔

میٹروپولیٹن پولیس کے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ جس کے دس لاکھ سے زیادہ فالورز ہیں سے نامناسب ٹویٹس بھی شیئر کی گئیں تاہم ان ٹویٹس کو بعد میں ڈیلیٹ کر دیا گیا۔

ٹویٹس میں پولیس اور متعدد لوگوں کو نام لے کر نشانہ بنایا گیا تھا۔

ہم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے اسکارٹ لینڈ یارڈ کے ایک افسر کا کہنا تھا کہ ہمارا ای میل نہیں بلکہ سسٹم ہیک ہوا جس کو ماہرین نے نشاندہی ہوتے ہی واپس لے لیا ہے۔

اسکارٹ لینڈ یارڈ کے متعلقہ افسروں کا کہنا ہے کہ ہم کھوج لگانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ دراصل ہوا کیا تھا۔ ہم نے اپنے نیوز ڈیسک کے انتظامات میں تبدیلی شروع کر دی ہے۔


متعلقہ خبریں