مولانا فضل الرحمان اور شہبازشریف کی ملاقات شروع


لاہور: جمیعت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف سے ملاقات کے لیے ان کی رہائش گاہ پہنچ گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں 25 جولائی کو یوم سیاہ منانے کی حکمت عملی پر مشاورت ہوگی جبکہ شہباز شریف مولانا فضل الرحمان کو میاں نواز شریف کا پیغام پہنچائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں رہنما چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی کے ساتھ ساتھ آئندہ کا سیاسی لائحہ عمل بھی طے کریں گے۔

ملاقات میں مسلم لیگ (ن) کی سینئر قیادت بھی شریک ہو گی، مہنگائی، بے روزگاری، اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ، معیشت کے منجمد ہونے، صنعتی اور کاروباری سرگرمیاں رک جانے کے امور پر غور ہو گا

اسی طرح چئیرمین سینٹ کے عہدے پر میر حاصل بزنجو کی کامیابی کے امور پر بھی مشاورت ہو گی اور شاہد خاقان عباسی اور دیگر سیاسی رہنماوں کی گرفتاریوں پر بھی تبادلہ خیال ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں : اے پی سی:مولانا فضل الرحمان نے 25جولائی کو یوم سیاہ منانے کی تجویز دیدی

 


متعلقہ خبریں