دوسری شادی کے شوق نے شوہر کو جیل پہنچا دیا

فائل فوٹو


لاہور کی مقامی عدالت نے پہلی بیوی سے اجازت لیے بغیر دوسری شادی کرنے پر شوہر کو 11 ماہ قید اور ڈھائی لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔

خاتون نے عدالت میں دائر درخواست میں مؤقف اپنایا  کہ اس کے شوہر نے اجازت کے بغیر خفیہ شادی کی اورجھوٹ بولا ہے، عدالت اس سلسلے میں قانون کے مطابق کارروائی کرے۔

یاد رہے چند ماہ قبل لاہور میں ہی عدالت نے بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کرنے والے شوہر کو تین ماہ قید اور پانچ ہزار جرمانے کی سزا سنائی تھی۔

خاتون نے عدالت میں دائر درخواست میں موقف اپنایا تھا کہ ان کے شوہر شعیب زاہد نے رضامندی کے بغیر دوسری شادی کی ہے۔

دوران سماعت وکیل نے گواہ اور دستاویزی ثبوت عدالت میں پیش کیے اور مسلم فیملی لا آرڈیننس 1961 کے دفعہ 6 کی خلاف ورزی پر ملزم کو سزا دینے کی استدعا کی۔

جوڈیشل مجسٹریٹ نے دلائل کے بعد تمام حقائق کا جائزہ لیا اور کہا کہ ثبوتوں اور دستاویزات سے ملزم کا جرم ثابت ہوتا ہے جس پر عدالت نے شعیب زاہد کو تین ماہ قید اور پانچ ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا۔


متعلقہ خبریں