لاہور: مریم نواز جاتی عمرا سے منڈی بہاؤالدین کئی گھنٹے بعد رات 12 بجے پہنچیں، ان کے ساتھ 200 سے زائد گاڑیوں کا قافلہ بھی موجود تھا۔
ہم نیوز کے مطابق ن لیگ کے کارکنان کی بڑی تعداد ان کے قافلے کے ساتھ تھی، دوسری جانب مشہور زمانہ گلو بٹ بھی منڈی بہاؤالدین کے قائداعظم گراؤنڈ میں پہنچا جہاں مقامی رہنماؤں کی آمد کا سلسلہ جاری تھا۔
کارکنوں کی حوصلہ افزائی کے لیے سابق ایم پی اے دیوان مشتاق بھی جلسہ گاہ پہنچے جہاں کارکنوں کے بھنگڑے اور روایتی رقص کیا اور نواز شریف زندہ باد کے نعرے لگائے۔
مریم نواز نے قافلے کے دوران سماجی رابطہ کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کیا کہ یہ عوامی سیلاب رب کی طرف سے نواز شریف کی بریت کا جشن منانے امڈ آیا ہے۔
یہ عوامی سیلاب ربّ کی طرف سے نواز شریف کی بریت کا جشن منانے امڈ آیا ہے https://t.co/DVUA5XeLW0
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) July 7, 2019
روانگی سے قبل کارکنوں سے بات کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا تھا کہ وہ منڈی بہاؤالدین کے لیے نکل آئی ہیں، وہ دھمکیوں سے نہیں ڈرتیں، جلسے کی اجازت ملے یا نہ ملے، وہ عوام سے لازمی ملیں گی۔
آج مریم نواز نے ٹویٹ کے ذریعے شاعرانہ انداز اختیار کیا اور کہا
مانگے تانگے کی کرسی پر مرتے کیوں ہو؟
عمل نہیں تو جھوٹی باتیں کرتے کیوں ہو؟
کہتے تھے آؤ میں کنٹینر دوں گا
میں جو نکلی ہوں تو ڈرتے کیوں ہو؟