گزشتہ روز پاکستان اور افغانستان کے درمیان اعصاب شکن میچ کا ایک ایک لمحہ سنسنی سے بھرپور رہا۔ دونوں ٹیموں نے جان لڑا کر یہ میچ کھیلا اور آخرکار پاکستان کو فتح نصیب ہوئی۔
اس دوران کھیل کے میدان میں اور اسٹیڈیم کی کرسیوں پر بہت کچھ ہوتا رہا جسے کیمرے کی آنکھ لمحہ بہ لمحہ ریکارڈ کرتی رہی۔ اس میچ کی تصویری جھلکیاں ان واقعات کی عکاسی کرتی ہیں جو پاک افغان مقابلے کے دوران پیش آئے۔











