سینے میں تکلیف کے باعث برائن لارا اسپتال منتقل


کرکٹ کے عظیم کھلاڑیوں میں سے ایک برائن لارا کو منگل کے روز سینے میں تکلیف کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ورلڈ کپ کے لیے بھارت میں بطور تجزیہ کار آنے والے 50 سالہ لارا کو ممبئی کے اسپتال منتقل کیا گیا۔

مزید پڑھیں: ’بھارت سے شکست کے بعد خودکشی کا سوچا تھا‘

اسپتال کی طرف سے باضابطہ طور پر ابھی تک کوئی بیان جاری نہیں ہوا۔ بائیں ہاتھ کے بلے باز نے ویسٹ انڈیز کے لیے 131 ٹیسٹ میچوں میں تقریباً 53 کی اوسط کے ساتھ 11,953 رنز بنائے۔

ایک روزہ کرکٹ میں بھی ان کا ریکارڈ انتہائی شاندار تھا۔ 299 ون ڈے کھیل کر انہوں نے 10,405  رنز بنائے۔

وہ واحد کھلاڑی ہیں جنہوں نے ٹیسٹ میچ کرکٹ میں 400 رنز کا ہندسہ عبور کیا ہے۔


متعلقہ خبریں