بجٹ پر سیاست کرکے آئین کا راستہ روکا جارہا ہے، فردوس عاشق

بجٹ پر سیاست کرکے آئین کا راستہ روکا جارہا ہے، فردوس عاشق

اسلام آباد: زیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے خبردار کہا ہے کہ بجـٹ پاکستان اور اس کے عوام کے لیے ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ بجٹ کی منظوری آئینی تقاضہ و ملکی ضرورت ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اپوزیشن بجٹ پر سیاست کرکے آئین کا راستہ روک رہی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے یہ بات سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ اپنے پیغام میں کہی ہے۔

وزیراعظم کی معاون خصوصی نے اپنے پیغام میں کہا کہ ملک کی گورننس اور اداروں کی ورکنگ بجٹ کی منظوری سے جڑی ہوئی ہے۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پارلیمان کا چلنا اور اپوزیشن کی تنخواہیں بھی بجٹ کی منظوری سے آتی ہیں۔

اپوزیشن کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری کردہ اپنے پیغام میں استفسار کیا کہ کیا ملکی معیشت کا بیڑہ غرق کرنے والے عوام کو مزید تباہ حال کرنا چاہتے ہیں ؟


متعلقہ خبریں