بھارتی اوپنر شِکھر دھون انجری کا شکار


بھارتی کرکٹ ٹیم کے اوپنر شکھر دھون آسٹریلیا کے خلاف میچ کے دوران زخمی ہو گئے ہیں۔

کرکٹ کی معروف ویب سائٹ کریک انفو کے مطابق دھون کی انجری کی نوعیت کا تاحال معلوم نہیں ہو سکا لیکن آسٹریلیا کی بلے بازی کے دوران ڈریسنگ روم میں وہ اپنے بائیں ہاتھ پر برف کی ٹکور کرتے ہوئے دکھائی دیئے۔

دھون نے آسٹریلیا کی اننگز کے دوران فیلڈنگ بھی نہیں کی جس کے بعد بھارتی ٹیم کے منیجر نے باقاعدہ اعلان بھی کیا وہ اب میچ میں فیلڈنگ نہیں کریں گے۔

اوپنر نے آسٹریلیا کے خلاف میچ میں جارحانہ اننگز کھیلتے ہوئے سنچری اسکور کی تھی تاہم اننگز کے نویں اوور میں پٹ کمنز کا باونسر ان کے دائیں ہاتھ پر لگا۔

اوور کے اختتام پر ٹیم کے ڈاکٹر گراؤنڈ میں آئے اور انہوں نے اوپنر کے دائیں ہاتھ کے انگھوٹے پر درد کش اسپرے کیا ۔

اس وقت دھون 24 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے بعدازاں انہوں نے 109 گیندوں پر 117 رنز کی بہترین اننگز کھیلی۔


متعلقہ خبریں