نیب بلوچستان کی بڑی کارروائی


قومی احتساب بیورو (نیب) بلوچستان کی جانب سے ایک بڑی کارروائی عمل میں لائی گئی ہے، سابق چیئرمین بلوچستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی (بی ڈی اے) انور سادات کا فرنٹ مین خضدار سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

نیب کے مطابق ملزم نہ صرف سابق چیئرمین کی متعدد کروڑوں روپے مالیت کی جائیدادوں کا بے نامی دار تھا بلکہ ملزم نے اپنے پانچ سے زائد بینک اکاؤنٹس میں چیئرمین کے لئے 25 کروڑ روپے سے زائد رشوت کی مد میں رقم بھی وصول کی۔

نیب نے ملزم کا چار روزہ ریمانڈ حاصل کر لیا ہے جبکہ ڈی جی نیب بلوچستان فرمان اللہ نے انٹیلی جینس ٹیم کو تمام مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لئے کوششیں تیز کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

نیب بلوچستان نے سابق چیئرمین بی ڈی اے انور سادات غیر قانونی اثاثہ جات کیس میں اہم پیشرفت کرتے ہوئے سابق چیئرمین بی ڈی اے کے فرنٹ مین خادم حسین کو خضدار سے گرفتار کرلیا ہے،ملزم خادم حسین نیب کو کرپشن کے دو مختلف کیسیز میں مطلوب تھا۔

ملزم نے  سابق چیئرمین کے فرنٹ مین کے طور پر سادات انور کے پانچ سے زائد بینک اکاؤنٹس اور کروڑوں روپے مالیت کی متعدد جائیدادیں اپنے نام بنا رکھی تھیں۔

ملزم نے سابق ایکسین محکمہ صنعت و حرفت عدیل انور کے اختیارات کا غلط استعمال کیس میں ٹھیکیدار عبدالصبور سے تقریباً ایک کروڑ رشوت کے طور پر بھی وصول کیے۔

 


متعلقہ خبریں