دھونی کے فوجی نشان والے دستانوں کے معاملے پر آئی سی سی بھی بول پڑا


انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بھارتی وکٹ کیپر مہندر سنگھ دھونی کو فوجی نشان والے دستانے پہن کر کھیلنے سے روک دیا ہے۔

دھونی کو فوج کی جانب سے اعزازی طور پر لیفٹیننٹ کرنل کا عہدہ دیا گیا تھا اور انہوں نے عالمی کپ 2019 میں جنوبی افریقہ کے خلاف اپنے پہلے میچ میں فوج ایک نشان والے دستانے پہن کر میچ کھیلا تھا۔

اس ضمن میں آئی سی سی کے اصول و ضوابط کے مطابق کرکٹ کے ساز و سامان بنانے والی کمپنیوں کو اپنے لوگوز کرکٹ کٹس اور دیگر سامان پر لگانے کی اجازت ہے، اس تناظر میں دھونی یا بھارتی ٹیم کی جانب سے فوج کے نشان والے دستانے پہننے کی باضابطہ اجازت نہیں لی گئی۔

دوسری جانب وزیراعظم نریندر مودی نے بھارتی کرکٹ بورڈ کو اس معاملے کو حل کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

پاکستان کے وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اس حوالے سے اپنی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ ’’دھونی انگلینڈ میں کرکٹ کھیلنے گئے ہیں، نہ کہ جنگ کرنے‘‘


متعلقہ خبریں