سب مل کر معاشی بحران پر قابو پائیں گے، عمران خان

اپوزیشن تحریک: وزیراعظم نے پارٹی کی اعلیٰ قیادت کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے پوری قوم کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے معاشی بحران پر قابو پانے کا عزم دہرایا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائیٹ اپنے ٹوئٹر پیغام میں انہوں نے کہا کہ آئیے مل کر عہد کریں کہ ہم یکجا ہو کر اپنے معاشی بحران پر قابو پائیں گے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ جب تک معاشی بحران پر قابو نہیں پایا جاتا اس وقت تک سماج کے قدرے غریب حصے پر کم از کم بوجھ منتقل کریں گے۔

 


متعلقہ خبریں