’محسن داوڑ غیر ملکی قوتوں کے ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں‘


پشتون تحفط موومنٹ (پی ٹی ایم) سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ نے کہا ہے کہ پاک فوج اب شمالی وزیرستان سے چلی جائے، کوئی جوان وزیرستان سے زندہ واپس نہیں جائے گا۔

شمالی وزیرستان میں فوجی چیک پوسٹ پر حملے کے بعد روپوش ہونے والے محسن داوڑ غیر ملکی میڈیا اور سوشل میڈیا پر پاکستان مخالف پروپیگنڈے میں مصروف ہیں۔

ہم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے دفاعی تجزیہ کار لیفٹیننٹ جنرل (ر) امجد شعیب نے کہا کہ پی ٹی ایم کا اصل مقصد فوج کو قبائلی علاقوں سے نکالنا تھا، یہ تحریک تب شروع ہوئی جب امن آچکا تھا، عوام کو ملک دشمن افراد کو پہچاننا چاہیے۔

امجد شعیب نے کہا کہ یہ ثابت ہو گیا کہ محسن داوڑ غیر ملکی قوتوں کے ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں، وہ لوگ بیرون ملک بیٹھ کر تشہیر کر رہے ہیں جو ملکی سلامتی کے اداروں پر ماضی میں بھی تنقید کرتے رہے۔

انہوں نے کہا کہ این ڈی ایس کے سابق سربراہ رحمت اللہ نبیل بھی پاکستان مخالف پراپیگنڈے میں شامل ہیں۔ اپنے ٹوئٹر پیغام میں محسن داوڑ کے مطالبے کی تشہیر کرنے میں مصروف ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی فوج کی شمالی وزیرستان میں موجودگی بیشتر قوتوں کو کھٹک رہی ہے، فوج نے اس علاقے میں دہشتگردوں کا خاتمہ کیا، یہ قوتیں ایک بار پھر ان علاقوں کی شہرت دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کی چاہتی ہیں۔


متعلقہ خبریں