پی سی بی کی جانب سے قومی کرکٹرز کیلئے خوشخبری



پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے عالمی کپ 2019 میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کو عالمی کپ کے دوران اپنے اہل خانہ کوساتھ رکھنے کی اجازت مل گئی۔

پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کے خلاف میچ کے بعد قومی کرکٹرز اپنے اہلخانہ کو برطانیہ بلائیں گے، شروع میں آصف علی اور حارث سہیل کو اپنے اہلخانہ  کو ساتھ رکھنے کی اجازت ملی تھی۔

آصف علی اور حارث سہیل کے بعد دیگر کرکٹرز کے نے بھی پی سی بی سے اہلخانہ کو ساتھ رکھنے کی درخواست کی جس پرپاکستان کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کی درخواست قبول کرتے ہوئے فیملیزکو  ساتھ رکھنے کی اجازت دے دی ہے۔

پی سی بھی ذرائع کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کے ساتھ انکے اہلخانہ کو نہ رکھنے کا مقصد کھلاڑیوں کی ساری توجہ  ورلڈ کپ پر مرکوز کرانا تھی۔

یاد رہے رواں سال اپریل میں خبر سامنے آئی تھی کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی ورلڈکپ2019 کے دوران اہلخانہ کو اپنے ساتھ نہیں لے جاسکیں گے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے البتہ ورلڈ کپ سے قبل دورہ انگلینڈ پر اہلخانہ کو لے جانے کی اجازت دی ہے۔

ماضی میں غیر ملکی دوروں پر نہ صرف کھلاڑیوں کے اہلخانہ بلکہ  ٹیم مینیجمنٹ کے اہل خانہ بھی تواتر کے ساتھ جاتے رہے ہیں۔

پی سی بی کے ایسے فیصلے ماضی میں کھلاڑیوں اور بورڈ انتظامیہ کے درمیان تناؤ کا سبب بنتے رہے ہیں۔ علاوہ ازیں دنیا بھر کے کھلاڑی غیر ملکی ٹورز میں اپنے اہلخانہ کو ساتھ لے جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ورلڈکپ2019 کیلئے پاکستان کا اسکواڈ

ورلڈ کپ 2019 رواں سال 30 مئی سے جولائی 14 کے درمیان انگلینڈ اور ویلز میں کھیلا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے : ورلڈ کپ2019: قومی کھلاڑیوں کے اہلخانہ ساتھ نہیں جاسکیں گے


متعلقہ خبریں