’ بٹر فرائیڈ گرین چلی‘ بنانے کی ترکیب


ہری مرچیں یا تو کھانوں میں ڈالی جاتی ہیں یا انہیں سلاد اور کھانوں کی سجاوٹ میں استعمال کیا جاتا ہے لیکن ان سے ایک منفرد ڈش بھی بنائی جاسکتی ہے جو ناصرف آسان ہے بلکہ دس منٹ میں تیار کی جاسکتی ہے اور صحت کے لیے بھی مضر نہیں۔

آج ہم آپ کو یہان ”بٹر فرائیڈ گرین چلی” بنانے کی ترکیب بتاتے ہیں۔

اجزا

  • 12 عدد درمیانے درجے کی ہری  مرچیں
  • مکھن چار کھانے کے چمچے
  • زیرہ ایک کھانے کا چمچہ
  • پسا ہوا دھنیہ ایک کھانے کا چمچہ
  •  املی کا پانی آدھا کپ
  • چاٹ مصالحہ
  • نمک حسب ذائقہ
  • زیتون کا تیل  دو کھانے کے چمچے

ترکیب

سب سے پہلے مرچوں کو درمیان سے کٹ لگائیں اور اس میں زیرہ، دھنیہ، نمک اور چاٹ مصالحہ بھر دیں، پھر ایک پین میں مکھن ڈالیں اور اسے گرم ہونے دیں جب مکھن گرم ہوجائے تو اس میں مرچیں ڈال دیں اور پانچ سے سات منٹ تک فرائی کریں لیکن چولہے کی آنچ ہلکی رکھیں۔

جب مرچیں فرائی ہوجائیں تو ان پر املی کا پانی چمچوں سے ڈالیں اور ہلکا سا بھون لیں۔ پھر ان پر زیتون کا تیل ڈال دیں۔

لیجئے گرما گرم بٹر فرائیڈ گرین چلی تیار ہے، رائتے اور سلاد کے ساتھ پیش کریں۔


متعلقہ خبریں