پاپوا نیوگنی میں 7.5 شدت کا زلزلہ، سونامی کا خطرہ

earth quick

انڈونیشیا اور آسٹریلیا کے درمیان واقع پاپوا نیو گنی ملک میں 7.5 شدت کا زلزلہ آیا ہے۔ زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کردی گئی ہے۔

زلزلے کے بعد آفٹرشاکس بھی محسوس کیے گئے ہیں جن کی گہرائی 33 کلومیٹر تھی۔ زلزلہ مقامی وقت کے مطابق رات 10 بج کر58 منٹ پر آیا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق کسی قسم کا جانی اور مالی نقصان نہیں ہوا۔

قبل ازیں سات مئی کو بھی نیو گنی میں 7.2 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔ زلزلے کا مرکز 33کلو میٹر شمال مغرب میں شہر بلولو تھا اور زیر زمین گہرائی 127کلو میٹرتھی۔

یاد رہے کہ رواں سال فروری میں بھی 7.5 شدت کا زلزلہ آیا تھا جس سے 100 لوگ جاں بحق ہوگئے تھے۔


متعلقہ خبریں