اسٹاک مارکیٹ 36،547 پوائنٹس پر بند

اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رحجان

فوٹو: فائل


کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج آج 236.81 پوائنٹس کمی کے ساتھ 36,547  پوائنٹس پر بند ہوئی۔

آج کاروبار کے آغاز میں مثبت رجحان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس میں 73 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تاہم اختتام میں  236.81 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔

فوٹو: ہم نیوز

جمعرات کو کاروباری ہفتہ کے چوتھے روز اسٹاک مارکیٹ مثبت زون میں ٹریڈ کرتی نظر آئی۔ ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 73 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور انڈیکس 36 ہزار 857 پوائنٹس پر ٹریڈ کرنے لگا۔

ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 100 انڈیکس میں 9,341,920 شیئرز کی لین دین ہوئی جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 425,913,727 مالیت بنتی ہے۔

گزشتہ ماہ اسٹاک مارکیٹ مجموعی طور پر منفی زون میں ٹریڈ کرتی نظر آئی جس کی وجہ سے سرمایہ کار محتاط رویہ اختیار کیے ہوئے ہیں جب کہ رواں ہفتے کے ابتدائی دو روز بھی انڈیکس کا اختتام منفی زون میں ہوا۔

یہ بھی پڑھیں پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی نئے مالی سال کیلئے بجٹ تجاویز

پیر کو کاروبار کا اختتام کے ایس ای 100 انڈیکس میں 104 پوائنٹس کی کمی پر ہوا تھا جب کہ 6.31 ارب روپے مالیت کے 17.72 کروڑ شیئرز کا کاروبار ریکارڈ کیا گیا۔


متعلقہ خبریں