کراچی: حلیم کی دکان سے 15 لاکھ روپے بھتے کا مطالبہ

کراچی: حلیم کی دکان سے 15 لاکھ روپے بھتے کا مطالبہ

کراچی: رمضان المبارک کی آمد سے قبل شہر قائد میں ایک مرتبہ پھر بھتہ خور سرگرم ہونا شروع ہوگئے ہیں۔ بھتہ خور نے تھانہ سولجر بازار کی حدود میں واقع حلیم کی دکان پربھتے کی پرچی پہنچادی۔

ہم نیوز کے مطابق بھتہ خوردو دن قبل حلیم کی دکان پر بھتہ وصولی کی پرچی دینے آیا اور نہایت اطمینان سے کاؤنٹر پر موجود شخص کو دے کر چلتا بنا۔

پرچی میں ملزم نے دکاندار کو جتایا ہے کہ اس سے قبل اسے تنگ نہیں کیا ہے اور ساتھ ہی واضح کیا ہے کہ تعاون کی صورت میں تعاون ملے گا۔

بھتہ وصولی کی پرچی کے ذریعے 15 لاکھ روپے دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے ملزم نے خبردار کیا ہے کہ اگرحکومت کے پاس جاؤگے تو ہم بھی ویسا ہی جواب دیں گے۔

بھتہ وصولی کی پرچی پر درج پیغام میں دکاندار سے کہا گیا ہے کہ وہ جمیل چھانگا نامی شخص سے رابطہ کرے۔

ہم نیوز کے مطابق پولیس نے بھتہ وصولی کی پرچی کا مقدمہ تھانہ سولجر بازار میں درج کرلیا ہے۔ درج مقدمہ میں بھتہ خوری اور دہشت گردی کی دفعات لگائی گئی ہیں۔


متعلقہ خبریں