جنرل قمر جاوید باجوہ کا فرنٹیئر فورس رجمنٹل سنٹر کا دورہ


ایبٹ آباد: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فرنٹیئر فورس رجمنٹل سنٹر ایبٹ آباد کا دورہ کیا اور لیفٹیننٹ جنرل عامر عباسی کو کرنل کمانڈنٹ فرنٹیئر فورس رجمنٹ کے بیج لگائے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تقریب میں سبکدوش ہونے والے کرنل کمانڈنٹ لیفٹیننٹ جنرل غیور محمود اعوان سمیت ریٹائرڈ اور حاضر سروس جوانوں اور افسرون نے شرکت کی۔

فرنٹیئر فورس رجمنٹل سنٹر آمد پر آرمی چیف نے یادگارِ شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور مادر وطن کے تحفظ کے لئے فرنٹیئر فورس ریجمنٹل سنٹر کی قربانیوں کو سراہا۔


متعلقہ خبریں