بلاول بھٹو گھوٹکی میں جلسہ کریں،پیپلزپارٹی کے رہنمائوں کا مطالبہ

عام انتخابات پر قبضہ کیا گیا، بلاول بھٹو|humnews.pk

کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے مشیر سردار محمد بخش خان مہر نے بلاول بھٹو سے گھوٹکی میں جلسہ عام کرنے کی اپیل کر دی۔

سندھ کے وزیر کھیل سردار محمد بخش مہر نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو سے جلسہ کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ضلع گھوٹکی آپ کا منتظر ہے کیونکہ گھوٹکی کی عوام و جیالوں کو اپنے محبوب چیئرمین سے ملنے اور ان کے روبرو تقریر سننے کے بہت کم مواقع ملے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گھوٹکی کے لوگ بلاول بھٹو زرداری کے دورہ گھوٹکی سے متعلق اعلان کے منتظر ہیں اور انتخابی مہم کے دوران بھی جب بلاول بھٹو گھوٹکی آئے تھے تو ان کا تاریخی  استقبال کیا گیا تھا۔

صوبائی وزیر سردار محمد بخش مہر نے کہا کہ اب کی بار بلاول بھٹو کے جلسہ عام کا تذکرہ زمانہ کرے گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل جام مہتاب ڈہر اور سردار خالد احمد خان لونڈ نے بھی گھوٹکی میں جلسہ کی اپیل کی۔

یہ بھی پڑھیے:اٹھارہویں ترمیم کے بعد وفاق دیوالیہ ہوگیا ہے، عمران خان

اس سے قبل بلاول بھٹو کی زیر صدارت 26 مارچ کو دو روزہ کراچی سے لاڑکانہ ٹرین مارچ کیا گیا۔ جس میں بلاول بھٹو نے سندھ کے مختلف ریلوے اسٹیشنز پر جیالوں سے خطاب کیا۔


متعلقہ خبریں