لاہور: لاہور کی مقامی عدالت نے خاتون پر تشدد کے الزام میں گرفتار ملزم فیصل اور اس کے ساتھی کو 4روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔
خاتون پر تشدد کرنے والے فیصل نامی ملزم اور اس کے ساتھی کو ماڈل ٹاون کچہری میں پیش کیا گیا۔
یاد رہے پولیس نے رقص نہ کرنے پر بیوی کو تشدد کا نشانہ بنانے والے ملزم فیصل کو ساتھی سمیت گزشتہ روز گرفتار کیا۔ لاہور پولیس کے مطابق ملزم کے قبضہ سے استرا، برش اور دیگر سامان بھی برآمد کیا گیا۔
متاثرہ خاتون نے فیصل نامی شخص سے چار سال قبل محبت کی شادی کی تھی۔ خاتون کا کہنا ہے کہ میں نے دوستوں کے سامنے رقص کرنے سے انکار کیا تو شوہر نے ملازمین کے ساتھ مل کر پائپوں سے تشدد کیا اور سر کے بال بھی کاٹ دیے۔
متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ جب میں پولیس کے پاس گئی تو میرے پاؤں میں جوتی تک نہیں تھی، پولیس اہلکار مجھ سے پیسوں کا تقاضہ کرتے رہے، پولیس اہلکاروں نے میڈیکل کروانے کے لیے بھی پیسے مانگے۔
مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بننے والی خاتون کا کہنا ہے کہ پولیس کی جانب سے درج ہونے والی ایف آئی آر میں 354 اے کی دفعہ نہیں لگائی گئی۔
شوہر کے تشدد کا نشانہ بننے والی متاثرہ خاتون نے ہم نیوز سے گفتگو میں بتایا کہ اسکی شادی کو4سال ہوگئے ہیں۔ پسند کی شادی تھی،شوہرنے6ماہ بعد مارپیٹ شروع کردی،چندروزقبل شوہر نےدوستوں کے سامنے ڈانس کرنے کو کہا،انکارکرنےپرشوہرنےملازموں کےہمراہ تشددکانشانہ بنایا۔
خاتون نے بتایا کہ ساتھ دینے والی سہیلی کوبھی شوہر دھمکا رہا ہےایک روز شوہرنےساری رات کمرے میں بند کرکےتشددکانشانہ بنایا، شوہر نے بال کاٹ دیئے،اعضابھی کاٹنا چاہتا تھا۔
خاتون کے مطابق اسکےشوہر کی ورکشاپ تھی،آن لائن گاڑی بیچنےپرپہلی ملاقات ہوئی۔ شادی کےبعدپہلے6ماہ خوشی سے گزارے، ساس اچھی خاتون ہیں،سسرال والےشوہر سےنہیں ملتے تھے۔
خاتون نے الزام لگایا کہ تھانےپہنچنےپرپولیس نےنازیباالفاظ استعمال کیے،رشوت طلب کی، پولیس نے کوئی ایف آئی آردرج نہیں کی۔ ساتھ دینے پرپنجاب حکومت کی شکرگزارہوں،حکومت نےامید دلائی عدالتوں سے انصاف ملےگا،چاہتی ہوں شوہر کو سخت سےسخت سزاملے۔5سے6بارپولیس سےرابطہ کرنےکی کوشش کی۔
خاتون نے کہا شوہرکےپولیس سےاچھے تعلقات ہیں۔ وزیراعظم اور حکومت سے اپیل ہےقوانین میں بہتری لائیں۔ایسا قانون بنایا جائےجہاں عام آدمی کو انصاف مل سکے۔ بےسہاراخواتین کےلیےکام کرنا چاہتی ہوں۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن علی وسیم نےگزشتہ روز میڈیا سے گفتگو میں کہاتھا کہ 25 مارچ کی شام 06 بجے متاثرہ خاتون خود تھانہ کاہنہ آئیں اور اسی روز مقدمہ درج کر لیا گیا تھا۔
ترجمان لاہور پولیس علی وسیم نے بتایا کہ پولیس نے خاتون کی درخواست پر ہر مرحلے پرفوری قانونی ایکشن لیا اور پولیس کی طرف سے بھرپور تعاون کیا گیا۔ ایس ایچ او تھانہ کاہنہ نے معاملہ سننے کے بعد اے ایس آئی طاہر کو ڈی ایچ اے رہبر کے گارڈز کے ہمراہ فوری ریڈ کے لئے بھیجا۔
یہ بھی پڑھیے:رقص نہ کرنے پر شوہر کا بیوی پر تشدد
ایس پی ماڈل ٹاؤن نے بتایا کہ ڈی ایچ اے انتظامیہ کے مطابق خاتون اور اسکے شوہر کے درمیان جھگڑا آئے روز کا معاملہ ہے۔ ترجمان پولیس نے بتایا کہ معاملہ مزید کارروائی کے لئے انویسٹی گیشن ونگ کے پاس ہے۔