پاکستانی فرسٹ سیکرٹری کی افغان دفتر خارجہ  طلبی

پاکستانی سفارت خانے میں تعینات فرسٹ سیکرٹری کی افغان دفتر خارجہ  طلبی

کابل: پاکستانی سفارتخانے میں تعینات فرسٹ سیکرٹری کی افغان دفتر خارجہ نے طلب کرلیا ہے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق افغانستان کی جانب سے وزیراعظم کے گزشتہ روز دیئے گئے بیان پر تحریری احتجاج کیا گیا ہے۔

سفارتی ذرائع نے بتایا کہ پاکستانی سفارت کار نے افغانستان کو دوٹوک الفاظ میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے بیان سے متعلق کسی قسم کی وضاحت کی ضرورت نہیں۔

سفارت کار نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کا بیان خطے میں امن و استحکام کو مدنظر رکھتے ہوئے دیا گیا، پاکستان افغانستان میں امن کا خواہاں ہے۔

سابق صدر افغانستان حامد کرزئی نے اپنے ایک ٹویٹ پیغام میں پاکستان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی وزیراعظم عمران خان افغانستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کررہے ہیں۔


انہوں نے لکھا کہ وہ پاکستانی حکومت اور دوسروں کو اس بات کی تلقین کریں گے کہ افغانستان کے ساتھ برابری کی بنیاد پر دوستانہ روابط  رکھے جایئں۔

پاکستان نے افغان مفاہمت عمل میں مثبت کردار ادا کیا،زلمے خیل زاد

دوسری جانب امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خیل زاد نے اپنے ایک ٹویٹ پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان نے افغان مفاہمت عمل میں مثبت کردار ادا کیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر انہوں نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے ریمارکس مفاہمتی عمل کے منافی ہیں۔افغانستان کے مستقبل کا فیصلہ صرف افغانوں نے کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی برادری کو افغانوں کو ایک میز پر لانے میں کردار ادا کرنا چاہیئے۔


متعلقہ خبریں