تھیٹر کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے


پاکستان سمیت دنیا بھرمیں  آج تھیٹر کا عالمی دن منایا جارہا ہے۔

ورلڈ تھیٹرڈے منانےکا مقصد ڈراموں اورمیوزک کےذریعےدنیا بھرمیں اپنےخیالات ونظریات کا تبادلہ کرنا ہے۔

تھیٹرکسی کہانی کوکرداروں کےذریعے ناظرین کے سامنےڈرامے کی صورت پیش کرنےکا نام ہے جس کا آغازدوہزارپانچ سوقبل مسیح میں مصرسے ہوا لیکن اسےیونانیوں نےپروان چڑھایا۔

تھیٹر جب انگریزی عہد میں داخل ہوا توشیکسپیئرنے اس کوبام عروج پر پہنچا دیا۔

پاکستان میں آغا حشرکا شمیری اورامتیاز علی تاج نےاس فن کوعوام و خواض کی پسند بنادیا تاہم وقت کےساتھ لوگوں کی ترجیحات بدلیں توسنجیدہ تھیٹرپہلےمزاح اورپھرفحش گوئی تک محدود ہوگیا۔

پاکستان میں کمرشل تھیٹر کےبرعکس نجی تنظیمیں آج بھی سنجیدہ ٹھیٹر کے فروغ کےلیے کوشاں ہیں جبکہ دورحاضر میں تھیٹرکاڈرامہ کہانی کی بجائےکامیڈی پر انحصار کررہاہے ۔

یہ بھی پڑھیے:چائے کا عالمی دن، شاعری، تاریخ اور ہماری ثقافت

اشاروں کی زبان کا عالمی دن

اس کے باوجود ثقافتی تنظیمیں اور فنی زندگی سے وابستہ افرادغیراخلاقی تھیٹرکےخاتمےاوراصلاحی ڈراموں کے فروغ کیلئےکوشاں ہیں۔


متعلقہ خبریں