لاہور:سابق وزیراعظم نوازشریف کی دختر مریم نواز نے کہا ہے کہ اگر مجھے اور نوازشریف کے ڈاکٹر کو سابق وزیراعظم سے ملاقات کی اجازت نہ دی گئی تو کل(بروز ہفتہ) جیل کے باہر دھرنا دیا جائے گا۔
مریم نواز نے سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ پر ٹویٹ کیا ہے کہ نواز شريف کا گردوں کا مرض سنگين ہوتا جا رہا ہے اور گردوں کے ٹيسٹ درست نہيں ہيں۔
مریم نواز نے ٹویٹ کیا کہ میں جس ڈاکٹر کو نوازشریف کے معائنے کیلئے بھیجا تھا اسے 2 گھنٹے جیل کے باہر انتظار کروانے کے بعد واپس بھیج دیا گیا۔ مجھے اور نواز شريف کے معالج کو نہ ملنے ديا تو کل اجازت نہ ملنے تک جيل کے باہر رہوں گی۔
MNS had pain in the flanks. His kidney disease is at stage 3 & the dr suspects the pain to be of renal origin. His Urea & Creatinine levels MUST be checked. His doctor who I sent to examine MNS was made to wait 2 hrs outside jail, was not allowed in & sent back.
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) March 22, 2019
مریم نواز نے کہا کہ ہم نے 21 مارچ کو ہوم ڈیپارٹمنٹ کو خط لکھا تھا اور میں ایک بار پھر تحریر طور درخواست بھیج رہی ہوں کہ معالج کو نوازشریف سے ملنے کی اجازت دی جائے۔
This is the written request that we have sent to The Home Department on the 21st of March & the receipt of the same. I am also sending a request in writing again for MNS’s doctor to be granted access to him ASAP. pic.twitter.com/8DFsRrMnqT
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) March 22, 2019
مریم نواز نے اپنی ٹویٹ میں نوازشریف سے ملاقات کے لئے ایڈیشنل سیکرٹری ہوم کون لیگ کی طرف سے لکھا گیا خط بھی ٹیگ کیا ہے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف سے مریم نواز اور ان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کو فوری ملاقات کی اجازت دی جائے۔ نواز شریف سے فوری ملاقات انکی خرابی طبیعت کے باعث ضروری ہے۔
خط میں درج ہے کہ نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان تین گھنٹے تک کوٹ لکھپت کے باہر موجود رہے مگر انہیں نواز شریف سے ملاقات کی اجازت نہیں مل سکی۔ نوازشریف کے کچھ ٹیسٹ فوری طور پر ہونا ضروری ہیں۔ نواز شریف کو روزانہ کی بنیاد پر دل کی تکلیف کی شکایت ہو رہی ہے۔
ن لیگ نے لکھا نواز شریف سے انکے ڈاکٹر کو ملاقات نہ کرنے دینا انکے بنیادی حقوق سے انکار کے مترادف ہے۔
وزیراعلی پنجاب کے ترجمان ڈاکٹر شہباز گل نے بھی نواز شریف کی طبیعت سے متعلق سماجی رابطے کے ویب سائٹ پر بیان جاری کیا ہے ۔ اپنے وڈیو بیان میں ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ ’’ڈاکٹرزکے مطابق میاں صاحب کی طبیعت ٹھیک ہے ضروریی ٹیسٹس لیے جا رہے ہیں، ہسپتال جانا چاہیں تو پہلے دن سے آفر موجود ہے یوم پاکستان پر عوام کو گمراہ نہ کریں جیل کے باہر دھرنے میں حسن ،حسین نواز تو نہیں آئیں گے لیکن آپکا یہ بھائی سہولت دینے ضرور آئے گا۔‘‘
ڈاکٹرزکے مطابق میاں صاحب کی طبیعت ٹھیک ہے
ضروریی ٹیسٹس لیے جا رہے ہیں، ہسپتال جانا چاہیں تو پہلے دن سے آفر موجود ہے
یوم پاکستان پر عوام کو گمراہ نہ کریں
جیل کے باہر دھرنے میں حسن ،حسین نواز تو نہیں آئیں گے لیکن آپکا یہ بھائی سہولت دینے ضرور آئے گا https://t.co/wj4ezjOcDW— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) March 22, 2019
وزیراعلی پنجاب کے ترجمان ڈاکٹر شہباز گل کے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ پر جاری بیان کے بعد مریم نواز نے دوبارہ ٹویٹ کیا اور کہا’’مجھے بتایا گیا ہے کہ میاں نوازشریف کے ٹیسٹ کروانے کے لئے سیمپل لے لئے گئے ہیں۔مجھے امید ہے جلد از جلد ٹیسٹوں کے نتائج بارے بھی آگاہ کیا جائے گا۔فوری کارروائی پر حکومت کے شکر گزار ہیں۔‘‘
I am told that MNS’s blood samples to check his renal function (urea & creatinine) have been taken. Thank you very much. I hope the lab results, as soon as they come, will also be shared with me.
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) March 22, 2019
یاد رہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف اڈیالہ جیل میں ہیں اور وزیراعظم نے انہیں علاج کی تمام سہولیات فراہم کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔ نوازشریف عارضہ قلب سمیت کئی بیماریوں میں مبتلا ہیں، انہیں علاج کی غرض سے پہلے سروسز اور پھر جناح اسپتال بھی منتقل کیا گیا تھا۔
سابق وزیراعظم نوازشریف کو احتساب عدالت نے 24 دسمبر کو العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں مجرم قرار دیتے ہوئے سات سال قید اور بھاری جرمانے کی سزا سنائی تھی۔