راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد کے قریب ضلع چاغی میں کامیاب آپریشن کرکے چار مغوی ایرانی فوجی بازیاب کروالیے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کالعدم تنظیم کے دہشتگردوں نے پاکستان میں داخلے کی کوشش کی۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دہشتگردوں کے ساتھ ایران کے چار مغوی فوجی بھی تھے، فائرنگ کے تبادلے کے بعد مغوی ایرانی فوجیوں کو بازیاب کرا لیا گیا۔
بازیاب ایرانی فوجیوں کو ایرانی حکام کے حوالے کر دیا گیا۔