بلوچستان، سندھ میں بارش کا امکان



اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے سوموار کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں مو سم سرد او ر خشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے تاہم سبی، سکھر، لاڑکانہ، مکران، کوہاٹ، بنوں، ڈی جی خان ڈویژن اورگلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج کوئٹہ، ژوب، قلات اور ڈی آئی خان ڈویژن میں بھی بعض مقامات پر بارش متوقع ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں آج صبح ہلکے بادل چھائے رہے اور خنکی میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔ آج صبح اسلام آباد کا درجہ حرارت 14 ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا۔

فوٹو: ہم نیوز

پنجاب کے چند اور آزاد کشمیر کے اکثر اضلاع میں آج گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  سوموار کے روز بلوچستان کے اکثر اضلاع میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا متوقع ہے۔ بلوچستان کے ضلع کوئٹہ اور زیارت میں سب سے زیادہ سردی پڑ سکتی ہے جہاں کا درجہ حرارت بالترتیب منفی تین اور منفی پانچ ڈگری سینٹی گریڈ تک گرنے کا اندشہ ہے۔

سندھ کے چند اضلاع میں بھی آج گرج چمک کے ساتھ بارش کی ہو سکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سکھر، گھوٹکی، خیرپور، لاڑکانہ، شکارپور، جیکب آباد اور کشمور میں آج تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا متوقع ہے۔

گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔ کوئٹہ ڈویژن اور کشمیر میں چند مقامات پر ہلکی بارش ہوئی۔ کوئٹہ میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔


متعلقہ خبریں