ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان

weekly Weather

اسلام آباد: محلکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے تاہم کوئٹہ ڈویژن میں بعض مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ  میں  دوپہر کے وقت گرمی میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

وفاقی دارالحکومت میں اتوار کی صبح قدرے خنکی رہی اور تاہم سردی کی شدت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ صبح کے وقت اسلام آباد کا درجہ حرارت 10 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

بلوچستان کے تمام اضلاع میں آج مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔  چاغی اور کوئٹہ ڈویژن میں آج چند مقامات پر ہلکی بارش متوقع ہے۔ پشین، کوئٹہ اور مستونگ میں درجہ حرارت منفی 3 تک گر سکتا ہے۔

پنجاب کے تمام اضلاع میں بھی اتورا کے روز مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔ صبح اور شام کے اوقات میں خنکی اور دوپہر میں ہلکی گرمی پڑنے کا امکان ہے۔

گزشت 24 گھنٹوں کے دوران بھی ملک کے بیتر علاقوں میں موسم شدید سرد اور خشک رہا۔ ہزارہ، ایبٹ آباد اور لاڑکانہ ڈویژن میں چند مقامات پر ہلکی بارش ہوئی۔ ایبٹ آباد میں ایک ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔

کالام کا درجہ حرارت منفی 06، استور منفی 04، مالم جبہ منفی 02، پارہ چنار، ہنزہ،گوپس اور بگروٹ میں منفی 01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔


متعلقہ خبریں