کراچی: مضر صحت کھانا 5بچوں سمیت چھ افراد کی جان لے گیا


کراچی: کراچی میں مبینہ طور پر مضر کھانا کھانے سے پھپھواور بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔

مضرصحت کھانا کھانےسے 5 بچے جاں بحق یوگئے تھے اور پھوپھو کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

پولیس حکام کے مطابق کھانےسےمتاثرہ28 سال کی بینا بھی اسپتال میں دوران علاج دم توڑگئی ہیں۔

ایس پی گلشن اقبال طاہر نورانی کا کہنا ہے کہ فیملی نے  گزشتہ شب صدر کے ایک ہوٹل سے کھانا کھایا تھا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ فیملی کا تعلق کوئٹہ سے ہے۔ جاں بحق بچوں میں ڈیڑھ سال کاعبدالعلی، 4سال کاعزیزفیصل، 6سال کی عالیہ، 7سال کا توحید اور9سال کی صلویٰ شامل ہیں۔

حکومت سندھ نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں کو ریسٹورنٹ پہنچنے کی ہدایت کی ہے اور رپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔ آئی جی سندھ نے بھی 5 بچوں کی موت پر ڈی آئی جی ساؤتھ سے رپورٹ طلب کی ہے۔

آغا خان اسپتال کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ صبح 5 بچوں کو مردہ حالت میں اسپتال لایا گیا تھا۔ ایک خاتون جو کے اسی فیملی کا حصہ ہیں ان کو بھی ساتھ لایا گیا ان کی حالت بھی ناساز تھی۔

کراچی کے ایک ہوٹل میں مبینہ طور پرمضرصحت کھانا کھانے سے جاں بحق ہونے والے کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے بچے

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ  ہم پولیس کے ساتھ مل کر تحقیقات میں مدد فراہم کررہے ہیں،  فیملی کی پرائیوسی کا خیال رکھا جائے۔

بعدازاں بچوں کی میتیں خصوصی طیارے کے ذریعے کوئٹہ پہنچا دی گئیں جہاں سے انہیں آبائی علاقے خانوزئی روانہ کردیا گیا۔

کوئٹہ ائیرپورٹ پر صوبائی وزیر صحت نصیب اللہ مری، زمرک اچکزئی اور رکن اسمبلی واحد صدیقی نے میتیں وصول کیں-

یہ بھی پڑھیں: مضرصحت کھانا کھانے سے دو بچے جاں بحق

مضر صحت کھانے سے 5 بچوں کی ہلاکت، فوڈ اتھارٹی کی رپورٹ جمع

یاد رہے کہ تین ماہ قبل بھی کراچی میں دو بچے مضر صحت کھانا کھانے سے جاں بحق ہوگئےتھے اور پولیس نے دو افراد کو گرفتار کر کے ہوٹل سیل کردیا تھا۔ مضر صحت کھانا کھانے سے ایک خاتون متاثر بھی ہوئی تھی۔

 واقعے کا گورنر سندھ نے نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کی تھی، اس کے بعد پولیس نے پلے لینڈ سے پانچ افراد کو حراست میں بھی لے لیا تھا۔

جاں بحق ہونے والے بچوں میں ڈیڑھ سالہ احمد اور پانچ سالہ محمد شامل تھے جب کہ بچوں کی والدہ عائشہ کو بھی تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

 


معاونت
متعلقہ خبریں