اسلام آباد: بھارتی کرکٹ بورڈ پاکستان کو اس برس ورلڈ کپ سے نکالنے کے لیے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو خط لکھنے کے بارے میں غور کررہا ہے۔
بھارت آئی سی سی کو ایسا خط لکھے گا جس میں پاکستان کو اس سال انگلینڈ میں ہونے والے ورلڈ کپ سے نکالے جانے کا کہا جائے گا۔
اس فیصلہ پر کل جمعے کے روز اعلیٰ اجلاس بلایا گیا ہے جس میں بھارتی حکومت کے متعلقہ وزیروں کے ساتھ مشورہ کیا جائے گا۔
خط کے ایجنڈے کے مطابق آئی سی سی کو بتایا جائے گا کہ پاکستان دہشت گردی کو فروغ دے رہا ہے اور بھارت میں ہونے والے حالیہ پلوانہ حملے میں بھی ملوث ہے۔ جس میں بھارت کے 42 فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔
کمیٹی آف ایڈمنسٹر کے چیئرمین ونود رائی نے بھارتی کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیٹیو آفسر راہول جوہری کو ہدایت دی ہے کہ وہ آئی سی سی ای سے بات کریں۔
خط ابھی تک ڈویڈ ریچڈ سن اور سٹیوالورتھی کو ارسال نہیں کیا گیا۔ اس کی وجہ یہ بتائی گئی ہے کہ کمیٹی آف ایڈمنسٹر کی ایک ممبر اور سابقہ بھارتی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان جمعہ کو ہونے والے اجلاس میں مسئلے پر بحث کرنے کی خواہاں ہیں۔
واضح رہے ورلڈ کپ 2019 میں بھارت اور پاکستان 16 جون کو انگلینڈ میں مدمقابل ہوں گے۔آئی سی سی کے سی ای او کے مطابق رواں ہفتے جب سے پاک بھارت میچ ٹکٹوں کے لیے بلٹ کھولا گیا ہے تو اب تک انہیں تقریبا پانچ لاکھ درخواستیں موصول ہوچکی ہیں جبکہ اس کے ساتھ یہ مطالبہ بھی کیا گیا ہے کہ 14 جولائی کو ہونے والے ورلڈ کپ فائنل کے لیے بھی پاک بھارت کی ٹکٹیں چھاپی جائیں۔