لودہراں میں خواجہ سراؤں کا پہلا اسکول


لاہور: پڑھے گا پنجاب تو بڑھے گا پنجاب تعلیم پر سب کاحق ہے۔ جنوبی پنجاب کے ضلع لودہراں میں خواجہ سراؤں کا پہلا اسکول قائم دیا گیا۔ جس میں درجنوں خواجہ سراء تعلیم حاصل کرنے پہنچ گئے۔

سڑکوں پر گھومنے، شادیوں پر ناچنے اور ٹریفک سگنل پر ادائیں دکھانے والے خواجہ سراء اب تعلیم حاصل کریں گے۔ لودہراں میں محکمہ لٹریسی کے زیراہتمام جنوبی پنجاب کا پہلا اسکول قائم کردیا گیا ہے جس میں درجنوں خواجہ سراء تعلیم حاصل کرنے پہنچ گئے ہیں۔

تین ماہ کے اس کورس میں خواجہ سراؤں کو بنیادی تعلیم اور مذہب کے متعلق آگاہی دی جائے گی۔ حکومت پنجاب کی ہدایت پر خواجہ سراوں کی تربیت کے لیے یہ کورس شروع کیا گیا ہے۔

اسکول کے قیام پر خواجہ سراؤں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

خواجہ سراؤں کے گرو کا کہنا ہے کہ اگر حکومت اسی توجہ کے ساتھ ہمیں پڑھنے کے مواقع فراہم کرے گی تو بہت سے اور بھی خواجہ سراء پڑھنے اسکول میں آئیں گے۔


متعلقہ خبریں