فیملیز سے بدتمیزی: وسیم، عماد اور عامر کیخلاف شکایت درج

فیملیز سے بدتمیزی: وسیم، عماد اور عامر کیخلاف شکایت درج

فائل فوٹوز


لاہور: پاکستان سپرلیگ 4 میں نازیبا اشارے  اور بدتمیزی کرنے پر کراچی کنگز کے صدر وسیم اکرم اور عماد وسیم کے خلاف درخواست جمع کرادی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور قلندرز نے پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) میں شکایت کی ہے۔ پی سی بی نے معاملے میں مزید تفتیش کا حکم دے دیا ہے۔

یاد رہے کہ پی ایس ایل4 کے میچ میں شکایت سامنے آئی تھی لاہور قلندرز سے شکست کے بعد کراچی کنگز کے کھلاڑیوں نے پاکستانی خاندانوں سے بدتمیزی کی ہے۔

اس میچ میں کراچی کنگز کی حریف ٹیم لاہور قلندرز نے میچ کے ریفری سے واقعہ کی شکایت کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

وسیم ، عماد اور عامر کی فیملیز سے بدتمیزی

وسیم اکرم نے بھی لاہور قلندرز کے خلاف شکایت کی ہے کہ میچ کے بعد حریف ٹیم کے کیمپ سے ان پر نازیبا جملے کسے گئے تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سی سی ٹی وی ریکارڈ سے معلوم ہوا ہے کہ عماد وسیم اور محمد عامر کا رویہ اور زبان قابل اعتراض تھا۔ کراچی کنگز کے دونوں کھلاڑیوں نے جن خواتین سے بد تمیزی کی ان میں فرنچائز کے خاندان کی خواتین شامل تھیں۔

اس واقعہ کی تفتیش کیلئے دو تماشائیوں کو بھی حراست میں لیا گیا تھا جنہیں بعد میں چھوڑ دیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ پی ایس ایل کے گزشتہ میچ میں کراچی کنگز کو لاہور قلندرز سے 22 رنز سے شکست ہوئی تھی۔ میچ میں شکست کے بعد محمد عامر،عماد وسیم اور وسیم اکرم کی جانب سے سپورٹس مین شپ رویے کے برعکس پاکستانی خاندانوں سے بدتمیزی کی شکایات سامنے آئی تھی۔

سینئر اینکرپرسن محمد مالک نے ٹوئٹر پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وسیم اکرم، عماد وسیم اور محمد عامر پر شکست کے بعد پاکستانی فیملیز سے بدتمیزی پر قومی ٹیم اور پاکستان سپر لیگ پر پابندی عائد کردینی چاہیئے۔

سینئر صحافی اویس توحید نے بھی واقعے کو افسوسناک اور شرمناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ انکلروژر میں دیگر صحافیوں کے ساتھ موجود تھے کہ یہ واقعہ پیش آیا۔


تازہ ترین

پوائنٹس ٹیبل
ٹیم میچز پوائنٹس
کراچی کنگز 5 6
پشاور زلمی 5 6
اسلام آباد یونائیٹڈ 4 6
لاہور قلندرز 4 6
ملتان سلطانز 4 2
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 5 2