سرکاری اراضی پر قبضہ، پی ٹی آئی ایم پی اے کیخلاف مقدمہ درج


ملتان: اینٹی کرپشن ڈپارٹمنٹ ڈی جی خان نے کارروائی کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن صوبائی اسمبلی شہاب الدین خان کے خلاف 22 کروڑ روپے مالیت کی سرکاری اراضی پر قبضے کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ڈی جی خان احمد بخاری شہاب الدین خان کے خلاف تحصیل کروڑ لعل عیسن میں سیڈ کارپوریشن کی ملکیتی 40 ایکڑ سرکاری اراضی پر قبضہ کرنے کا الزام ثابت ہونے پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

ڈائریکٹر انٹی کرپشن ڈی جی خان آغا محمد علی کے مطابق پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی کی گرفتاری کے لئے ٹیم تشکیل دی جاچکی ہے اور انہیں جلد گرفتار کرلیں گے۔

شہاب الدین سہیڑ متعدد بار قومی و صوبائی اسمبلی کے رکن اور ضلع ناظم لیہ بھی رہ چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں