پی ایس ایل کے ٹکٹس کی قیمت کا فیصلہ کر لیا گیا

February 11, 2019

لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن فور کے ٹکٹس کی قیمت کا فیصلہ کر لیا گیا جس کے مطابق پاکستان میں ہونے والے میچز کی کم سے کم قیمت 500 روپے اور زیادہ سے زیادہ قیمت 12 ہزار روپے مقرر کر دی گئی۔

ہم نیوز کے مطابق پی ایس ایل سیزن فور کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں جبکہ میگا ایونٹ کے پاکستان میں ہونے والے میچز کی آن لائن بکنگ رواں ہفتے سے شروع کر دی جائے گی۔

کراچی میں ہونے والے میچز کے کم سے کم ٹکٹ کی قیمت پانچ سو روپے جب کہ زیادہ سے زیادہ 12 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔

اسی طرح لاہور میں کھیلے جانے والے میچز کے ٹکٹس کی کم سے کم قیمت ایک ہزار روپے اور زیادہ سے زیادہ قیمت 12 ہزار روپے مقرر کر دی گئی ہے۔

اس سے قبل سیزن فور کے جنون میں مبتلا یورپی شائقین کے لیے ہم نیٹ ورک کی کوششیں رنگ لے آئیں اور اب یورپ اور برطانیہ کے عوام بھی پی ایس ایل فور کے میچز براہراست دیکھ سکیں گے۔

پاکستان سپر لیگ کا جنون صرف پاکستان میں ہی نہیں پاکستان سے باہر بھی سر چڑھ کر بول رہا ہے۔ شائقین کے اس جنون کو مد نظر رکھتے ہوئے ہم نیٹ ورک نے ایک اہم قدم اٹھایا۔

اب یورپ اور یو کے کے عوام بھی پی ایس ایل فور کے تمام میچز ہم ٹی وی کی اسکرین پر براہ راست دیکھ سکیں گے۔

متعلقہ خبریں

ٹاپ اسٹوریز