میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کا دعوی، چارگواہ عدالت کے روبرو پیش


لاہور:ادکارہ میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کے دعوی پرایڈیشنل سیشن جج شکیل احمد نے سماعت کی ۔۔عدالت میں آج علی ظفر کی جانب سے بطور گواہ چار افراد پیش ہوئے۔عدالت نے مزید کارروائی کے لیے کیس کی سماعت 26 فروری تک ملتوی کر دی۔عدالت کی جانب  سے گزشتہ سماعت پر گلوکارہ میشاء شفیع کو میڈیا پر علی ظفر کے خلاف بیان بازی سے روک دیا گیا تھا ۔علی ظفر نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ میشا شفیع نے جنسی ہراساں کرنے سے متعلق ان پر بے بنیاد الزامات عائد کیے ہیں۔

علی ظفر نے درخواست میں لکھا کہ میشا شفیع کے الزامات سے پوری دنیا میں انکی شہرت متاثر ہوئی۔علی ظفر نے  استدعا کررکھی ہے کہ عدالت میشا شفیع کو دس کروڑ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے۔


متعلقہ خبریں