کاروباری ہفتے کے آخری روز مارکیٹ مندی کا شکار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج:  کاروبار میں مثبت رجحان

فوٹو: فائل


کراچی: کاروباری ہفتے کے آخری روز اسٹاک مارکیٹ تیزی کے بعد شدید مندی کا شکار ہو گئی ہے۔ اسٹاک مارکیٹ میں اب تک 480 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی ہے۔

کاروبار کے آغاز پر انڈیکس 41332 پر ٹریڈ کر رہا تھا اور مارکیٹ میں کچھ دیر کیلئے مثبت رجحان بھی دیکھنے میں آیا۔

اسٹاک مارکیٹ سے آخری خبریں آنے تک انڈیکس 40850 پر ٹریڈ کر رہا تھا اور 70,192,040  شیئرز کا لین دین ہوا جس کی قیمت 4,493,102,960 پاکستانی روپے رہی۔

فوٹو: ہم نیوز

جمعہ کے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز مثبت رجحان سے ہوا اور 96 پوائنٹس کا اضافہ بھی دیکھنے میں آیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر انڈیکس 41332 پر ٹریڈ کر رہا تھا 96 پوائنٹس کے اضافے سے انڈیکس 41427 پر پہنچ گیا جو اب کی بلند ترین سطح تھی۔

فوٹو: ہم نیوز

گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج (کے ایس ای) میں کاروبار کے اختتام پر ملا جلا رجحان دیکھنے میں آیا اور دن کے اختتام پر 100 انڈیکس 108 پوائنٹس کمی کے ساتھ 41 ہزار 505 پر بند ہوا۔

جمعرات کے روز کاروبار میں کافی تیزی دیکھی گئی آخری کارباری سیشن میں مارکیٹ مندی کا شکار ہوگئی تھی۔مارکیٹ کا حجم 20 کڑوڑ شئیرز کا رہا جبکہ کاروبار کیے گئے شئیرز کی مالیت نو ارب سے زائد رہی۔ کاروبار کے دوران 137 کمپنیوں کے حصص میں اضافہ اور 204 کے حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔


متعلقہ خبریں