ٹریفک پولیس کی تاریخ میں پہلی بار 6 سالہ بچے کا چالان


لاہور میں ٹریفک پولیس ںےانوکھا کارنامہ سرانجام دیتے ہوئے چھ سالہ کم سن بچے کا چالان کاٹ دیا۔

ہم نیوز کے مطابق یہ واقعہ لاہور کے علاقے ایم ایم عالم روڈ گلبرگ پر پیش آیا جہاں کم سن یوسف اپنی منی اے ٹی وی مین روڈ پر لے آیا تھا ۔

ٹریفک پولیس اہلکاروں نے 500 کا چالان کم سن بچے کے باپ کے لائسنس پر کیا۔

واضح رہے ٹریفک پولیس کی جانب وضع کردہ قوانین کے مطابق 18 سال سے کم عمر کے بچوں کو کسی بھی قسم کی گاڑی چلانے کی ممانعت ہے۔

اس قانون کے باوجود دیکھا گیا ہے کہ پاکستان کے اکثر شہروں میں اس قانون پر عمل درآمد نہیں کیا جاتا جس کے ذمہ دار بچوں کے ساتھ ساتھ ان کے والدین بھی ہیں۔

صوبائی دارلحکومت لاہور  ٹریفک کے سنگین مسائل کا شکار ہے،جہاں ٹریفک پولیس کو بے ہنگم ٹریفک کو سنبھالنے میں مسائل کا سامنا ہے ۔وہیں ان کم عمر ڈرائیور کی نا تجربہ کاری کے باعث حادثات میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

لاہور میں ٹریفک پولیس کی جانب سے کم عمر ڈرائیورں کے خلاف کریک ڈاؤن کئے جاتے ہیں جس کا مقصد محفوظ سفر کو یقینی بنانا اور حادثات کی روک تھام ہوتا ہے،تاہم والدین کا فرض بنتا ہے کہ وہ اپنے کم عمر بچوں کو گاڑی چلانے سے روکیں۔

 


متعلقہ خبریں