اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر 17 پوائنٹس کی کمی

اسٹاک مارکیٹ کا مثبت آغاز، 100 انڈیکس میں 91 پوائنٹس کا اضافہ

فوٹو: فائل


کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کے روز کاروبار کے اختتام پر 17 پوائنٹس کی کمی رہی۔

اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کے آغاز پر تیزی دیکھنے میں آئی اور ایک وقت میں انڈیکس 149 پوائنٹس کے اضافے سے 40776.92 کی سطح پر ٹریڈ کرتا رہا جو کہ آج کی بلند ترین سطح رہی۔

مارکیٹ میں بدھ کے روز ہنڈرڈ انڈیکس کی کم ترین سطح 40776.92 رہی اور دن کے اختتام پر 17 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔

فوٹو: ہم نیوز

کاروبار کے اختتام پر مارکیٹ میں 53,852,200 شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مالیت 3,610,114,747 پاکستانی روپے رہی۔

بدھ کو کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی مارکیٹ کے آغاز پر کاروبار میں ملا جلا رجحان موجود رہا اور 100 انڈیکس 59 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

فوٹو: ہم نیوز

گزشتہ روز بھی  پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مجموعی طور پر مثبت رجحان رہا اور کاروبار کے اختتام پر انڈیکس میں 204 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا۔


متعلقہ خبریں