رینٹل پاور کیس، آٹھ فروری کو فرد جرم عائد کی جائے گی

فوٹو: فائل


اسلام آباد: احتساب عدالت نے سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کے لیے آٹھ فروری کی تاریخ مقرر کر دی ہے۔

احتساب عدالت میں سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف اور دیگر ملزمان کے خلاف رینٹل پاور پراجیکٹ ریفرنسز کی سماعت ہوئی۔ کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نے کی۔

عدالت نے آٹھ فروری کو تمام ملزمان کو اپنی حاضری یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے فرد جرم عائد کرنے کے لیے آٹھ فروری کی تاریخ مقرر کر دی۔

عدالت نے تین رینٹل پاور منصوبوں کے ریفرنس میں فرد جرم کے لیے تاریخ مقرر کی ہے، رینٹل پاور منصوبوں میں گلف، ریشماں اور ینگ جن شامل ہیں۔

احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نے ریمارکس دیے کہ فرد جرم عائد ہونے کے بعد ملزمان کی استثنیٰ کی درخواست کو دیکھ لیں گے۔

جج نے استفسار کیا کہ اتنے عرصے سے یہ کیس زیر سماعت ہیں لیکن کارروائی آگے کیوں نہیں بڑھی ؟ جس پر وکیل صفائی نے مؤقف اختیار کیا کہ کچھ قانونی معاملات کی وجہ سے ان مقدمات میں پیش رفت نہیں ہوسکی۔


متعلقہ خبریں