پاکستان اسٹاک مارکیٹ 237 پوائنٹس اضافہ کے ساتھ بند

اسٹاک مارکیٹ میں ملا جُلا رجحان

فوٹو: فائل


اسلام آباد: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس میں 237 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

فوٹو: ہم نیوز

پیر کو کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان رہا۔ کاروبار کے آغاز سے ہی مارکیٹ مثبت زون میں ٹریڈ کرتی رہی اور کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای  100 انڈیکس میں 237 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور 100 انڈیکس 39 ہزار 543 پوائنٹس پر بند ہوا۔

کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 499 پوائنٹس کا بھی اضافہ ہوا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 39 ہزار 805 پوائنٹس پر پہنچ گیا تھا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز مثبت رجحان سے ہوا۔ مارکیٹ کے آغاز پر کے ایس ای 100 انڈیکس 39 ہزار 306 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا تھا۔

فوٹو: ہم نیوز

اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کے باعث سرمایہ کاروں کی دلچسپی بڑھ گئی ہے اور شیئرز کے کاروبار میں اضافہ ہوا ہے۔

مارکیٹ کے اختتام پر 77,037,190 شیئرز کا لین دین ہوا جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 4,736,083,822 بنتی ہے۔

گزشتہ ہفتے کاروباری روز کے اختتام پر پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کے ایس ای 100 انڈٰیکس 62 پوائنٹس کے اضافے پر بند ہوا تھا جب کہ اس سے قبل گزشتہ تین روز تک مارکیٹ میں مسلسل مندی رہی تھی۔


متعلقہ خبریں