وزیرخزانہ کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس طلب

وزیرخزانہ کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس طلب | urduhumnews.wpengine.com

فائل فوٹو


اسلام آباد: وفاقی وزیرخزانہ اسد عمر کی زیرصدارت آج اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس طلب کیا گیا ہے جس کا ایجنڈا چار نکات پر مشتمل ہے۔

وزیرخزانہ کی زیرصدارت بلائے گئے اجلاس میں ای سی سی مقامی ٹیکس اور لیویز ایس ار او میں خامیوں پر غور کیا جائے گا۔

اجلاس میں پاور ڈویژن کی جانب سے پاور پلانٹس کو گیس کی فراہمی کی سمری پر بھی غور کیا جائے گا۔

کامرس ڈویژن کی جانب سے درآمدی اور برآمدی پالیسی آرڈر 2016 میں ترمیم کے مجوزہ  بھی زیر بحث آئے گا۔

وزیرخزانہ کی زیر صدارت طلب کیے گئے اجلاس میں300 میگا واٹ گوادر پاور پلانٹ کی سبمیشن کا معاملہ بھی زیر غور ائے گا۔


متعلقہ خبریں