آئندہ دو روز میں بارشوں کی پیش گوئی

فوٹو: فائل


اسلام آباد: موسم کے اتار چڑھاؤ پر نظر رکھنے والے ادارے کے مطابق بدھ کے روزملک کےبیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا، پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں بعض مقامات پر دھند پڑنے کا امکان ہے۔

ماہرین موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کوئٹہ، ژوب، کوہاٹ، بنوں اور ڈی آئی خان ڈویژن میں کہیں کہیں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، سرگودھا، گوجرانوالہ، فیصل آباد، راولپنڈی، لاہور ڈویژن، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیش گوئی کی ہے۔

اس دوران مالاکنڈ ڈویژن (سوات، چترال، کالام، مالم جبہ، اپردیر)، ہزارہ ڈویژن، مری اور گلیات، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی برفباری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

جمعہ سے ہفتہ کے دوران ڈی جی خان، ملتان، بہاولپور، ساہیوال اور سکھر ڈویژن میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے، تاہم کراچی سمیت سندھ، مکران کے ساحلی علاقوں میں ہلکی بارش کی توقع ہے۔

اس دوران پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں دھند میں کمی کا امکان ہے

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں آج موسم جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، شہر میں آج صبح کے وقت کم سے کم درجہ حرارت دو ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

بلوچستان، خیبرپختونخوا اور پنجاب کے زیادہ تر علاقوں میں بھی مطلع جزوی طور پر ابرآلود ہوگا، سندھ کے علاقے سردی اور خشکی کی لپیٹ میں رہیں گے۔


متعلقہ خبریں