ملیر جیل میں رینجرز کا سرچ آپریشن

فوٹو: فائل


کراچی: ملیر جیل میں رینجرز کے سرچ آپریشن کے دوران کوئی ممنوعہ سامان برآمد نہیں ہوا۔

جیل حکام کے مطابق ملیر جیل میں رینجرز کا سرچ آپریشن جیل حکام کی سفارش پر ہی کیا گیا ہے۔ ملیر جیل میں 18 سو قیدیوں کی گنجائش ہے لیکن جیل میں کئی گناہ زیادہ قیدی موجود ہیں جن کی تعداد پانچ ہزار چھ سو ہے۔

ملیر جیل حکام کے مطابق جیل میں گنجائش سے زیادہ قیدیوں کی موجودگی کی وجہ سے سرچ آپریشن کی سفارش کی گئی تھی جب کہ جیل کی اپنی نفری انتہائی کم ہے جس کے باعث رینجرز کی مدد لینی پڑی۔

رینجرز کے سرچ آپریشن کے دوران کسی کو بھی جیل میں داخل ہونے یا باہر جانے کی اجازت نہیں تھی جب کہ آپریشن کے دوران رینجرز کی بھاری نفری موجود تھی۔

ذرائع کے مطابق ملیر جیل میں آپریشن حالیہ دہشت گردی کے واقعات کی وجہ سے کیا گیا ہے جس کی کڑی جیل میں موجود قیدیوں سے مل رہی تھی۔

جیل حکام کا کہنا تھا کہ ملیر جیل میں کافی عرصے سے سرچ آپریشن نہیں ہوا تھا اس لیے رینجرز کی مدد سے سرچ آپریشن کیا گیا تاہم جیل میں رینجرز کے سرچ آپریشن کے دوران کوئی ممنوعہ سامان نہیں ملا۔


متعلقہ خبریں